تازہ ترین

مدارس اسلام کے قلعے اور علوم اسلامیہ کے سرچشمے، جمال ناصر

مدارس-اسلام-کے-قلعے-اور-علوم-اسلامیہ-کے-سرچشمے،-جمال-ناصر

دینی مدارس نے جہالت و ناخواندگی کا قلع قمع کرنے میں اہم کردار ادا کیا ،تقریب سے خطاب راولپنڈی : چیئرمین قمرجہاں فاؤنڈیشن ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے اور علوم اسلامیہ کے سرچشمے ہیں۔ ان کا بنیادی مقصد اسلامی علوم کے ماہر، دینی کردار کے حامل اور فکری اعتبار سے صراطِ مستقیم پر گامزن افراد کو تیار کرنا ہے۔ مدارس میں تہذیب و ثقافت، غیرت و حمیت، ایما ن داری، وفا شعاری اور ان تمام اخلاقی و معاشرتی قدروں کی تعلیم و تربیت دی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازار میں پوزیشن ہولڈر طلبا میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ دینی مدارس نے ہمیشہ جہالت و ناخواندگی کا قلع قمع کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مولانا اشرف علی نے کہا کہ ہم دینی زندگی کے تمام شعبوں میں امت کی رہنمائی کیلئے افراد تیارکرتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر 66 پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں