تازہ ترین

مذاہب کے احترام کیلئے قانون سازی ہونی چاہیے،طاہر محمود اشرفی

مذاہب-کے-احترام-کیلئے-قانون-سازی-ہونی-چاہیے،طاہر-محمود-اشرفی

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ ناروے میں مقدس اوراق کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، عالمی سطح پر مذاہب اور مقدسات کے احترام کے لئے فوری طور پر قانون سازی کی جانی چاہئے۔ لاہور پریس کلب میں مسیحی رہنما کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ مقدس اوراق کی بے حرمتی کے واقعے پر وزیر خارجہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا ردعمل قابل تحسین ہے، وہ 25 نومبر کو اسلام آباد میں تمام مسالک کے قائدین کےہمراہ اس معاملے پر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ دھرنوں سے نہ تو استعفے آئیں گے اور نہ ہی حکومت جائے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ نواز شریف اور آصف زرداری سمیت تمام بیماروں کو صحت یاب کرے اور وہ ملک کی خدمت کریں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں