تازہ ترین

مذہبی آزادی کے بغیرکوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا:گورنر

مذہبی-آزادی-کے-بغیرکوئی-ملک-ترقی-نہیں-کرسکتا:گورنر

غربت ودیگرمسائل کے حل کیلئے مودی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں:خطاب لاہور: یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز کے گیا رہو یں کانووکیشن کا گز شتہ روز انعقاد ہوا۔ جس کی صدارت چانسلر اورگورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کی۔ کا نو و کیشن میں1,470گر یجو یٹ طلبا کو ڈگریاں دی گئیں۔ اس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے چودھری محمد سرور نے ڈگر یا ں اور میڈ لز حا صل کر نے والے طلبہ و طالبا ت کو مبا ر کبا د پیش کی اور ان سے کہا کہ اپنے والدین اور اسا تذ ہ کرام کی عزت کر یں ،کیو نکہ آپ کی کامیا بی درحقیقت اُ نہی کی انتھک کا وشو ں کی مر ہو ن منت ہے ۔ اُ نہو ں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ یہ اب آ پ کی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنے علم و عمل کے ذریعے سے ملک و ملت کی تر قی میں اپنا کلید ی کردار ادا کر یں۔ دریں اثنا چانسلر پنجاب یونیورسٹی وگورنرچودھری محمدسرورنے یونیورسٹی سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام ڈاکٹر بی آر ایمبیڈکر بین الاقوامی کانفرنس سے الرازی ہال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے عوام کو مشترکہ طور پر بھوک، جہالت ، غربت، عدم مساوات، نا انصافی، بیروزگاری اور صاف پانی کی عدم فراہمی جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے ، جن کو حل کرنے کے لئے مودی کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو مذہبی آزادی اور حقوق فراہم کئے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں