تازہ ترین

مراکش میں عمارتیں گرنے سے ہلاکتیں 22 تک پہنچ گئیں

مراکش-میں-عمارتیں-گرنے-سے-ہلاکتیں-تک-پہنچ-گئیں

مراکش میں 2 عمارتیں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش  کے شہر فیس میں عمارتیں  گرنے سے قبل ایک عمارت کی چھت پر تقریب ہورہی تھی اوردوسری خالی تھی ۔ 

حکام کا بتانا ہےکہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے اور 16 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب اطراف کی عمارتیں خالی کرالی گئی ہیں  اور اب تک عمارتوں کے زمین بوس ہونے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ   وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات  کا سلسلہ جاری ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں