تازہ ترین

مرکزی جمعیت علماء اسلام کا 15 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

مرکزی-جمعیت-علماء-اسلام-کا-15-دسمبر-کو-آل-پارٹیز-کانفرنس-بلانے-کا-فیصلہ

لاہور: موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی جمعیت علماء اسلام نے لاہور میں 15 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس اور یکم دسمبر کو مرکزی شوریٰ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے اے پی سی کی تمام تر سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی ۔ مفتی احمد علی ثانی، مرکزی جمیعت علما ء اسلام (ایم) کے مرکزی قائد محمد اجمل قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز میں بدلنے کے لئے 1973 کے آئین کا نفاذ انتہائی ضروری ہے ، اس آئین کےذریعے ملک کے تمام مسائل کو با آسانی حل کیا جا سکتا ہے، اگر آئین پر عمل درآمد کیا جاتا تو نہ ہی ایگزیکٹو کے سامنے کسی کو جھکنا پڑتا، نہ مولانا فضل الرحمن کو کارکنان سمیت دھرنا دینا پڑتا اور نہ ہی نواز شریف کو علاج معالجے کیلئے بیرون ملک جانے میں رکاوٹوں کا سامنا کرناپڑتا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں