لاہور:عدالت سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج سنائے گی۔ لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت کی۔ یاد رہے لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔