پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی نکاح کے روز گلوکاری کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے بہترین انداز میں گانا گاکر سننے والوں کو حیران کردیا۔ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جنید صفدر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اپنے نکاح کی تقریب کے روز بالی وڈ کے مقبول گانے’ کیا ہوا تیرا وعدہ ‘ کو خوبصورت آواز اور انداز میں گارہے ہیں۔ https://www.instagram.com/p/CS_U0zCD7bJ/?utm_source=ig_web_copy_link اس موقع پر جنید صفدر کے پہلو میں ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں جو شوہر کی گلوکاری سے محظوظ ہورہی ہیں۔ ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ جنید صفدر ایک بار پھر اپنے عزیز انکل حمزہ شہباز کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے۔ جنید صفدر کی گلوکار ی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے جسے صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 2018 میں کراچی دورے کے دوران شہباز شریف بھی ایک مقامی ہوٹل میں احمد رشدی کا مشہور زمانہ گانہ گا کر سب کو حیران کرچکے ہیں۔