کشمیریوں کیساتھ تھے اور ہمیشہ رہیں، اسد قیصر، تقریب سے خطاب ، واک میں شرکت اسلام آباد : سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کشمیری عوام کاساتھ دینا ہمارا فرض ہے کشمیریوں کے ساتھ تھے اور ہمیشہ رہیں گے ، ہر قسم کی سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر مسئلہ کشمیر پر مشترکہ قرار داد منظور کریں گے ۔ پیر کو ایف نائن پارک میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی آر ایس ایس اور ہٹلر کی سوچ پر عمل پیرا ہے ۔ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی انتہا ہو چکی ۔ عالمی برادری کونو ٹس لینا چا ہئے ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اس موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے واک میں بھی شرکت کی۔ واک میں وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور ودیگربھی موجود تھے۔