تازہ ترین

مسائل زیادہ، موجودہ بلدیاتی قیادت گھبرانے والی نہیں، میئر

مسائل-زیادہ،-موجودہ-بلدیاتی-قیادت-گھبرانے-والی-نہیں،-میئر

کے ایم سی ملازمین کی تنخواہوں پر بعض افراد سیاست چمکا رہے ہیں،احتجاج میں ساتھ دیں، وسیم اختراختیارات اور فنڈز کے مسائل کے باعث ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں مشکلات ضرور پیش آتی ہیں کراچی : میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ کے ایم سی ملازمین کی تنخواہوں پر بعض افراد اپنی سیاست چمکا رہے ہیں، انہیں احتجاج میں میرا ساتھ دینا چاہئے اور حکومت سندھ کے خلاف احتجاج کرنا چاہئے ، میں 4 سال سے احتجاج کر رہا ہوں کہ کے ایم سی کو فنڈز فراہم کئے جائیں تاکہ تمام افسران و ملازمین کو بروقت تنخواہیں ادا کی جا سکیں اور ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جاسکے لیکن بعض افراد اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، شہری ان کے اس عمل سے اچھی طرح واقف ہیں۔ یہ بات انہوں نے ضلع وسطی یوسی14 نورانی مسجد میں زیر تعمیر سڑک کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی وسیم قریشی، ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، کے ایم سی کی ورکس کمیٹی کے چیئرمین حسن نقوی اور یوسی چیئرمین مشتاق ایاز بھی موجود تھے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے میئر وسیم اختر نے کہا کہ مسائل زیادہ ہیں لیکن موجودہ بلدیاتی قیادت ان سے گھبرانے والی نہیں، ہم دن رات شہریوں کی خدمت کے لئے مصروف عمل ہیں، لیکن اختیارات اور فنڈز کے مسائل کے باعث ترقیاتی کاموں کی انجام دہی میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میگا پروجیکٹ سندھ حکومت خود کر رہی ہے، اب وفاق بھی کراچی میں مختلف ترقیاتی کاموں پر کام کررہا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کراچی کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے جو پیسے ملنے تھے امید ہے کہ جلد مل جائیں گے ، وفاق کے زیر انتظام مکمل ہونے والے منصوبوں کے افتتاح کے لئے وزیر اعظم آئندہ دو تین روز میں کراچی آئیں گے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں