تازہ ترین

مساجد کی پاکیزگی کیلئے ایس اوپیز پر عمل کرناہوگا:لیاقت بلوچ

مساجد-کی-پاکیزگی-کیلئے-ایس-اوپیز-پر-عمل-کرناہوگا:لیاقت-بلوچ

گوجرہ: کو روناپر سیاست کاوقت نہیں ،ہمیں مساجد کی پاکیزگی کیلئے ایس اوپیز پر عمل کرناہوگا، قومی یکجہتی کے بجائے وزیراعظم نے کسی جماعت کو اعتماد میں لینا مناسب نہیں سمجھا ۔ان خیالات کااظہارنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ لیاقت بلوچ نے گوجرہ آمد پرسابق ایم این اے امجد علی وڑائچ ایم پی اے بلال اصغروڑائچ کی والدہ کی فاتحہ خوانی کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کورونااﷲ کی طرف سے بہت بڑی آزمائش ہے ا س سے متاثرافرادکیلئے تو قیامت سے پہلے قیامت ہے اس کی وجہ سے مسلم ،غیرمسلم سب ہی متاثرہیں ، انہوں نے کہا کہ کوروناکی وبا سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم کسی کیساتھ بیٹھنے کوتیارنہیں ،یہ وقت وبا پر سیاست کرنے کانہیں ہے ،وزرا اور مشیر تلخیاں پیداکررہے ہیں ،سیاسی دکانداری نہیں ہونی چاہیے اس موقع پر قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا علما خطیب منتظمین مساجد میں پاکیزگی کویقینی بنائیں حکومتی ایس اوپیزپرعمل درآمدکیاجاناضروری ہے ماہ رمضان میں توبہ استغفار کرنی چاہیے اجتماعی عبادت کے ذریعے اﷲ کومناکراس سے نجات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں