تازہ ترین

مستحقین میں ساڑھے 3ارب روپے سے زائد کی مالی امداد تقسیم

مستحقین-میں-ساڑھے-3ارب-روپے-سے-زائد-کی-مالی-امداد-تقسیم

فیصل آباد: فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں احساس امداد پروگرام کے تین مرحلوں کے تحت اب تک دو لاکھ 92ہزار 605رجسٹرڈ مستحق مرد وخواتین میں ساڑھے تین ارب روپے سے زائد کی مالی امداد تقسیم کی جاچکی ہے ۔ ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے بتایا ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر 52 سنٹرزپر181 کاؤنٹرز قائم ہیں جہاں احساس پروگرام کے تین مرحلوں پر عملدرآمدجاری ہے اور رجسٹرڈ ہونے والے افراد کو 12 ہزار روپے فی کس امداد بائیو میٹرک تصدیق کے بعد چار سے پانچ منٹ کے مختصر وقت میں فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا بائیو میٹرک تصدیق کے دوران بعض مستحق افراد کو گزشتہ بقایا جات 9 ہزار روپے بھی ادا کئے جارہے ہیں اور تمام تر عمل شفاف انداز میں جاری ہے ۔انہوں نے بتایا چاروں اضلاع کے سنٹرز پر کورونا سے بچاؤ کے لئے سماجی فاصلہ قائم رکھنے کے اقدامات و ہاتھوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے سنٹر کے داخلی راستے پر سینی ٹائزر بھی موجود ہے جبکہ ماسک نہ پہن کر آنے والے افراد کو ماسک پہننے کا پابند بنایا جاتاہے ۔انہوں نے بتایا ڈپٹی کمشنرز تمام سنٹرز کی جامع مانیٹرنگ کو یقینی بنارہے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں