بہترین رہائش،کھانے کا انتظام ، مزید پناہ گاہیں بھی قائم کی جائیں گی :وقاص رشید ڈور پالیسی کے تحت عوام کی افسران تک براہِ راست رسائی کو آسان بنادیا گیا :ڈی سی وہاڑی:ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈوقاص رشیدنے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایات پر ضلع وہاڑی میں تین پناہ گاہیں قائم کردی گئی ہیں۔ جن میں ایک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وہاڑی اور ایک ایک ٹی ایچ کیو ہسپتال بوریوالہ اور میلسی میں ہے ۔ ان پناہ گاہوں میں آنے والے لوگوں کے لئے بہترین رہائش اور کھانے کا انتظام کیا جارہا ہے تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخیر حضرات کا بھی خصوصی تعاون حاصل ہے جو کھانے کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈوقاص رشیدنے مزید کہا کہ ضرورت کے مطابق مزید پناہ گاہیں بھی قائم کی جائیں گی تاکہ کوئی بھی مستحق موسم سرما کی سخت سردی میں رہائش اور کھانے سے محروم نہ رہ سکے ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈوقاص رشیدنے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہدایات کے مطابق عوام کے مسائل فوری حل کرنے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کی افسران تک براہِ راست رسائی کو آسان بنادیا گیا ہے تاکہ عوام اپنے مسائل کے بارے میں افسران کو اچھی طرح آگاہ کرسکیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں مختلف لوگوں کی شکایات سنتے ہوئے اور درخواستیں مارک کرتے ہوئے کیا۔