سلائی،واشنگ ،جوسر مشینیں،استری،ڈنر سیٹ،کپڑے ، واٹر کولر اور دیگر اشیا شامل لاہور: جناح خدمت خلق ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام باغ جناح میں مستحق بچیوں میں جہیز کا سامان تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر پنجاب کی اہلیہ پروین سرور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔150 مستحق خاندانوں میں جہیز تقسیم کیا گیا،سلائی مشین،استری،ڈنر سیٹ،کپڑے واشنگ مشین، جوسر مشین، واٹر کولر اور دیگر ضروریات زندگی شامل ہیں۔پیٹرن چیف میاں داؤد افضل، صدر شیخ محمد وسیم خالق، خواجہ عامر، چودھری اولیا سبحانی، حاجی افضل، نور محمد نوری، شیخ عرفان الہٰی چودھری ،ظہیر ملک ، خلیل، حاجی منا ،حاجی یاسین ،شیخ عاصم نواز ،محمود اختر بٹ، وسیم گیلانی اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر بیگم پنجاب پروین سرور کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی ان کو چن لیتا ہے جن سے اس نے کام لینا ہو، جب تک ٹیم نہیں بناتے اس وقت تک کام مکمل نہیں ہوتا ،جہیز کی وجہ سے بہت سے گھر بس جائینگے ۔ان کا کہنا تھا کہ تقریب میں آنا اچھا لگا ہمارے ملک میں بہت اچھا کام ہورہا ہے ،یہ بیٹیاں ہماری قوم کی بیٹیاں ہیں، ان کی عزت ہماری عزت ہے ۔