تازہ ترین

مسجد الحرام کھولنے اور طواف بیت اللہ کی اجازت دینے پر غور

مسجد-الحرام-کھولنے-اور-طواف-بیت-اللہ-کی-اجازت-دینے-پر-غور

ریاض: سعودی عرب کے حکام نے مسجد الحرام کھولنے اورطواف بیت اللہ کی اجازت دینے پرغور و خوص شروع کردیا ہے۔ سعودی عرب کے حکام نے  مکہ مکرمہ اورمسجدالحرام کو کھولنےکے لیے غوروخوص کی خاطر ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ تشکیل دی جانے والی خصوصی کمیٹی عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے اقدامات اور ہجوم کنٹرول کرنے سے متعلقہ امور پر غورکررہی ہے۔ مسجد الحرام کو کھولنے اور طواف کعبہ کی اجازت دینے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں