نبی کریمؐ کی مبارک زندگی رہتی دنیا تک انسانوں کیلئے مشغل راہ ہے ، مسلمان دینی احکامات اور حضورؐ کی زندگی کوپس پشت ڈال کردربدر ہو رہے ہیں۔ بٹگرام: نبی کریمؐ کی مبارک زندگی رہتی دنیا تک انسانوں کیلئے مشغل راہ ہے ، مسلمان دینی احکامات اور حضورؐ کی زندگی کوپس پشت ڈال کردربدر ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی امیر اشاعت التوحیدوالسنہ مولانا طیب طاہری نے آلائی میں سیرت النبی اور تکمیل قرآن کی محفل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں علمائے کرام، سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ نے بھرپورشرکت کی۔