تازہ ترین

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 4 نومبر کو سنایا جائے گا

مسلم-لیگ-ن-کی-نائب-صدر-مریم-نواز-کی-درخواست-ضمانت-پر-فیصلہ-4-نومبر-کو-سنایا-جائے-گا

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج کی بجائے 4 نومبر کو سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت آج تک ملتوی کی تھی تاہم اب کیس کی تاریخ میں 4 نومبر بروز پیر تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت نیب کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ مریم نواز چودھری شوگر ملز کے جعلی اکاؤنٹس چلانے میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ نیب قانون کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرسکتا ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا دائرہ اختیار محدود ہے، یہ منی لانڈرنگ کے خلاف تحقیقات نہیں کر سکتا۔ ایس ای سی پی کے پاس چودھری شوگر ملز کے خلاف کوئی شکایت نہیں تھی۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز ایک خاتون ہیں؟ کیا آپ انکار کر سکتے ہیں؟ اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ صرف انفارمیشن دی تھی جس پر وکیل نیب نے کہا کہ نہیں آپ نے خاتون ہونے پر زور دیا تھا، فریال تالپورکو خاتون ہونے کی بنیاد پر ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد ہوئی ہے، فیصلہ موجود ہے۔تفتیشی افسر نےعدالت کو بتایا کہ مریم نواز اور یوسف عباس کے اکاؤنٹس میں 23 کروڑ روپے منتقل ہوئے ہیں جس کی انہوں نے کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ رقم فیصل میمن نے دبئی سے بھیجی تھی جوچودھری شوگر ملز میں منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئی۔ نیب کے وکیل کے دلائل پر جسٹس باقر نجفی نے استفسار کیا کہ کیا مریم نواز شریف بھی کسی ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں؟ اس پر نیب کے وکیل نے بتایا کہ مریم نواز نیب کے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں اور انہیں 7 سال قید کی سزا دی گئی لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کی سزا معطل کر رکھی ہے۔جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار اور نیب کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں