تازہ ترین

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے بیانات سے جمیعت علمائے اسلام (ف) کی قیادت مایوس ہو گئی

مسلم-لیگ-ن-کے-رہنماؤں-کے-بیانات-سے-جمیعت-علمائے-اسلام-(ف)-کی-قیادت-مایوس-ہو-گئی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے متعدد بیانات نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کی قیادت کو مایوس کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے بیانات سے جمیعت علمائے اسلام (ف) کی قیادت مایوسی کا شکار ہوگئی ہے۔ دھرنے کے شرکا کی اسلام آباد آمد سے قبل ہی مریم اورنگزیب اور احسن اقبال نے بیان جاری کیا تھا کہ جلسہ مؤخر کر دیا گیا ہےجس سے آزادی مارچ شرکا میں کھلبلی مچ گئی جبکہ دوسری مرتبہ گذشتہ روز آل پارٹیرز کانفرنس کے موقع پر ن لیگی رہنما احسن اقبال کے بیان کہ ہماری پارٹی پرتشدد احتجاج کی مخالف ہے ، جس سے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ذات پر بڑا سوالیہ نشان لگ گیا کہ کیا جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا پلان بی پُرتشدد احتجاج کا تھا؟ اس حوالے سے سیاسی حلقوں کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے بیانات سے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے اندر شدید ردعمل سامنے آیا ہے جبکہ پارٹی کی قیادت اور سینئیر رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے اس طرح کے بیانات پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنماؤں نے ن لیگی رہنماؤں کے بیانات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ خود ہی تحریک کی کامیابی کے مخالف ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی نارا ضگی کا اظہار کیا کہ لیگی رہنماؤں نے غلط وقت پر بیانات جاری کیے جس سے ہمارے کاز کو نقصان پہنچا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آزادی مارچ کا قافلہ لاہور آنے پر حسب توقع استقبال نہ ہونے پر بھی جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ اور قریبی ساتھیوں سے گفتگو میں آئندہ شہباز شریف کی باتوں پر اعتبار نہ کرنے کا بھی بیان دیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں