دین اسلام تمام مذاہب کے پیرو کاروں کے حقوق پورے کرنے کا درس دیتا ہے ٹوبہ ٹیک سنگھ،کمالیہ: ڈپٹی کمشنر آمنہ منیرنے لورز آف کرائسٹ چرچ پاکستان اور چرچ آف پاکستان میں کرسمس ڈے کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین اسلام تمام مذاہب کے پیرو کاروں کے حقوق پورے کرنے اور پیار ومحبت کا درس دیتا ہے ، پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق کرسمس ڈے کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں کا بھرپور خیال رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت نے مسیحی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے ضلع بھر میں کرسمس بازار قائم کئے ہیں اور ہمیشہ کی طرح کرسمس ڈے پر مسیحی خاندانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری ، چیف آفیسر بلدیہ ملک زاہد خلیل،ایکسین میاں محمد شبیراحمد، ریورنڈ پاسٹر ،پادری یونس جلال ودیگر مسیحی رہنما بھی موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر آمنہ منیرنے مسیحی بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا ۔ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ آمنہ منیر کا کرسمس بازار کمالیہ کا دورہ۔ اشیا کے معیار ، قیمتوں اور انتظامات کو چیک کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ کرسمس بازار میں تمام اشیائے خورد نوش بازار سے کم قیمتوں پر مل رہی ہیں