اس کے لئے مجھے آپ کا تعاون درکار ہے ۔ میرا چیف آرگنائزر بننا اللہ پاک کا کرم اور آپ لوگوں کیلئے اعزاز ہے ۔ باغ : آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس نے کرنل (ر) راجہ محمد نسیم خان گرلز انٹر کالج کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔منصوبے پر 8 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ مشتاق احمد منہاس نے مسلم لیگ ن کا چیف آرگنائزر بننے کے بعد باغ کا دورہ کیا ،اس موقع پر وزیر اطلاعات نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد کشمیریوں کے محسن میاں محمد نواز شریف اور صدر میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے مجھے جو ذمہ داری ملی ہے اسے پورا کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا