بعض مقامات پر مریضوں کی طرف سے مزاحمت کی شکایات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیاتھانوں میں جراثیم سے پاک ماحول شروع،ڈیفنس کے 3 تھانوں میں سپرے لاہور: سی سی پی او ذوالفقار حمید نے کورونا کے مشتبہ مریضوں کی ہسپتال منتقلی یقینی بنانے کے لئے لاہور پولیس کی 60 رکنی خصوصی ٹیم تیار کرنے کا حکم دیا ہے ۔ یہ فیصلہ بعض مقامات پر مشتبہ مریضوں کی طرف سے مزاحمت کی شکایات کی روشنی میں کیا گیا ۔ گزشتہ روز تمام ڈویژنل ایس پیز کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی سی پی او نے ہدایت کی لاہور کی ہر پولیس ڈویژن میں 10 جوان مکمل حفاظتی کٹس کے ساتھ تعینات ہوں گے ۔ انہوں نے کہا لاک ڈاؤن کے لئے جاری کی گئی ہدایات میں نرمی کی گنجائش نہیں۔ تاہم فوڈ سپلائی ہرگز نہ روکی جائے اور گڈز ٹرانسپورٹ سے مکمل تعاون ہونا چاہئے ،کسی کیس میں گرفتار افراد کو قانون کے مطابق ضمانت لے کر چھوڑ دیا جائے ۔ادھر لاہور کے تھانوں میں جراثیم سے پاک ماحول کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ۔ پہلے مرحلے میں ڈیفنس سرکل کے 3 تھانوں میں سپرے کیا گیا۔