تازہ ترین

مشکل سال گزر گیا ،2020ء ملکی ترقی ، خوشحالی اور نوکریوں کا سال ہوگا،عمران خان

مشکل-سال-گزر-گیا-،2020ء-ملکی-ترقی-،-خوشحالی-اور-نوکریوں-کا-سال-ہوگا،عمران-خان

پنڈ دادنخان : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل سال گزر گیا ،2020ء ملکی ترقی ، خوشحالی اور نوکریوں کا سال ہوگا ،وہ مافیاز جو پرانے کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھاتے رہے ان کے ہاتھ کچھ نہیں آ ئے گا ،2020ء میں کرپٹ لوگوں پر پھر برا وقت آگئے گا ،یہ پھر شور مچائیں گے مگر میرے پاکستانیوں آپ نے کرپشن کے خاتمے کیلئے اس مقصد میں میرا ساتھ دینا ہے ،10سال میں باریاں لینے والوں نے چار گنا ملک کا قرض بڑھایا ، ہماری حکومت نے ٹیکس کا آدھا پیسہ اس قرضے کا سودا ادا کرنے پر لگایا اور آدھے پیسے سے پورا ملک چلا رہی ہے ،جنرل باجوہ کو آگاہ کردیا، مودی آزاد کشمیر میں ضرورکچھ کرے گا، پیشگوئی کرتا ہوں کہ مودی نے مسلمانوں پر ظلم کیلئے جودوقوانین منظور کئے ہیں، میرا ایمان ہے مودی کیخلاف ہندوستان کے سب لوگ اٹھ کھڑے ہوں گے . انہوں نے پنڈ دادن خان میں جلال پور کینال منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کو اپنا علاقہ کہتا ہوں، پنڈ دادن خان سے میانوالی تک سارا میرا علاقہ ہے، مجھے پتا ہے یہاں کے لوگوں کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ جو نہر بن رہی ہے، یہ جہلم، پنڈدادن خان، اور خوشاب سمیت سب علاقوں کی تقدیر بدل جائے گی، وزیراعلی عثمان بزدارنے پراجیکٹ شروع کیا، اس کو 120سال قبل شروع ہونا چاہیے تھا، ایسے پراجیکٹ خوشحالی کیلئے ہوتے ہیں، نہرمیں پانی آئے گا تو سارا علاقہ بدل جائے گا . پینے کا پانی بڑا مسئلہ ہے، یہ نہر میٹھا پانی بھی دے گی، اور پونے دولاکھ ایکڑ زمین کو بھی سیراب کرے گی.عمران خان نے کہا کہ جب سے ہماری حکومت آئی ہے ہمیں زیادہ بات کرنے کا موقع نہیں ملتا، اس علاقے کا اور بنوعاقل کا جونوجوان ایل اوسی پر شہید ہوئے ہے اس علاقے کے تمام لوگوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں.انہوں نے کہا کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں، کہ مودی کی آر ایس ایس کی حکومت کشمیر کے اوپر نظر اٹھانے کیلئے ہدوستان میں واردات کی ہے، 20کروڑ مسلمانوں کیخلاف جو قوانین لائے گئے ہیں، اس لیے یہ اب آزادکشمیر میں ضرور کچھ کرے گا، جنرل باجوہ کو میں آگاہ کرچکا ہوں، انہوں نے مجھے کہا کہ پاکستان ہندوستان کو جواب دینے کیلئے تیار ہے، میری پیشنگوئی ہے کہ مودی نے جو گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل کروایا، پھر کشمیر میں جس طرح کا اسلحہ استعمال کیا گیا، بچوں کی آنکھوں پر پیلٹ گن سے فائر کیے گئے، ان کی لیڈرشپ کو جیلوں میں بند کردیا، اب دوقوانین منظور کرکے بیس کروڑ مسلمانوں پر ظلم کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ ہندوستان کے لوگ ہندو، سکھ، عیسائی اور مسلمان سب مودی کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں گے،مودی نے یہ جو ظلم کررہا ہے ، یہی ظلم ہٹلر نے جرمنی میں کیا تھا، 1982 میں اسی طرح قانون لایا گیا تھا، جس کی آڑ میں مسلمانوں پر ظلم کیا گیا.مودی جو تکبر کررہا ہے اور فرعون بنا ہوا ہے ، اس ظلم کیخلاف پاکستانیوں کو کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی، ہندوستان کے لوگ ہی کھڑے ہوجائیں گے.عمران خان نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے قرضے لیے، ہم نے جو بھی پیسا ٹیکس سے اکٹھا کیا، اس میں آدھا پیسا ان کے قرضوں پر سود ادا کیا، پاکستان جو دنیا میں درآمدات برآمدات کررہا تھا، اس میں 30 فیصد خسارہ تھا. جب ڈالر مہنگا ہوا تو ساری چیزیں مہنگی ہوگئیں، قوم نے جو مشکل وقت گزارا، وہ پچھلے دس سالوں کے ظلم کی وجہ سے تھا، اب اللہ کا شکر ہے کہ خسارہ کم ہوگیا ہے، جو چیزیں ہم دنیا کو فروخت کررہے تھے وہ بڑھ رہی ہیں.2019 میں ہم نے معیشت کو مستحکم کردیا ہے، اب 2020 ترقی کرنے اور نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا سال ہے. آئندہ سال ملک ترقی کرے گا اور خوشحالی آئے گی. نوجوانوں ہر کوئی تبدیلی کیوں نہیں لاسکتا، ہرکوئی اصلاحات کیوں نہیں کرسکتا؟ کیونکہ راستے میں مافیا کھڑا ہوتا ہے، کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والا مافیا ہر محکمے میں بیٹھا ہوا ہے، مافیا کو یہ خوف نہیں کہ پاکستان درست راستے پر جارہا ہے، بلکہ ان کو خوف ہے کہ یہ سارے جیلوں میں جائیں گے، اخباروں میں مافیا بیٹھا ہوا ہے.کئی ایسے صحافی ہیں جو پرانے نظام سے فائدہ اٹھا رہے تھے، آج ان کی روزی بند ہے، وہ ہمارے خلاف لکھ رہے ہیں. ہم نے پتا چلایا کہ ایک کسٹم کلکٹر 70کروڑ ماہانہ کما رہا تھا.اس طرح کے لوگوں کو خوف ہے، کہ جس طرح ملک میں تبدیلی آئے گی ان کی روزی روٹی بند ہوتی جارہی ہے. انہوں نے کہا کہ اصلاحات کرنا مشکل کام ہوتا ہے،

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں