تازہ ترین

مشکل میں مصنوعی مہنگائی کرنیوالے خدا سے ڈریں:عمر فاروق

مشکل-میں-مصنوعی-مہنگائی-کرنیوالے-خدا-سے-ڈریں:عمر-فاروق

ذخیرہ اندوزی سے عوام کی پریشانی میں اضافہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں فیصل آباد: معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے سپورٹس عمر فاروق ملک نے کہا ہے کہ دنیاوی لالچ میں گرفتار منافع خور عناصرامتحان کی اس کیفیت میں عوامی مشکلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مصنوعی مہنگائی کرنیوالے خدا سے ڈریں۔ایسے حالات میں ذخیرہ اندوزی کر کے عوام کی پریشانی میں اضافہ کرنیوالے معاشرے اور سماج بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں۔ آٹے اور دیگر اجناس کی قلت اور مہنگے داموں فروخت کی شکایات پرعمر فاروق ملک نے آج ڈجکوٹ اور ملحقہ علاقوں کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے انتظامی افسروں کو ہدایت کی کہ مہنگائی مافیا اور ذخیرہ اندوز کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ایسے عناصر کی مکمل سرکوبی کی جائے ۔ انہوں نے کہا عوام کورونا وائرس کی وجہ سے پریشان ہیں اور مشکل کی اس کیفیت میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کرنیوالے پیسے کی لالچ میں گرفتار ہوکر نہ صرف عوام کا استحصال بلکہ اپنی آخرت بھی خراب کر رہے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں