لاہور: گور نر پنجاب چودھری محمد سرور سے چیئر مین سینیٹ کی قیادت میں آٹھ سینیٹرز سمیت بلوچستان کے وفد نے ملاقا ت کی ،گورنرہائوس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،سینیٹرزسرفراز بگٹی،شاہ زیب درانی ،احمد خان ،منظور کاکڑ ،انوار الحق کاکڑ ،نصیب اللہ سمیت دیگر سینیٹرز نے ملاقات کی ، جس میں بلوچستان کی ترقی خوشحالی،حکومتی اور سیاسی امور سمیت دیگرا یشوز پر بات چیت کی گئی ، اس موقع پر گورنرپنجاب چودھری سرور کاکہناتھاکہ مشکل وقت میں پنجاب اپنے بلوچی بہن بھائیوں کیساتھ کھڑ ا ہوگا، وزیرا عظم عمران خان وفاق پاکستان کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں، کوئی شک نہیں پاکستان کی ترقی کیلئے بلوچستان کی ترقی لازمی ہے ، ہم بلوچستان سمیت پورے ملک میں اتحادیوں کوساتھ لیکر چلیں گے ،کورونا کیخلاف بھی تمام صوبوں سیاسی ومذہبی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے ،پینے کے صاف پانی کیلئے سرورفائونڈیشن بلوچستان میں فلٹریشن پلانٹس لگائے گی ،الخیر فائونڈیشن کے تعاون سے اپنے بلوچی بھائیوں کو پینے کا صاف پانی دیں گے ۔ ادھر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھاکہ کورونا سے بچائوکیلئے عید الاضحی پر جامع اور سخت حکمت عملی لازم ہوچکی ہے ،مویشی منڈیاں کورونا وبا میں خطر ناک اضافے کا سبب بن سکتی ہیں ،کوروناکیخلاف تمام سٹیک ہولڈرز کو متحد ہو کر کام کر نا ہے کورونا آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے ، غیر سنجیدگی تباہی ہوگی ،موجودہ حالات میں کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنیوالے انسانیت کے دشمن ہیں ، غیر ذمہ داری کا مظاہر ہ کر نیوالے خود اور دوسر ں کو کورونا کا شکار کر رہے ہیں ، کورونا کیخلاف فر نٹ لائن پر لڑتے ہوئے شہید ہونیوالے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو قوم کا سلام پیش کرتے ہیں۔ چودھر ی سرور