تازہ ترین

مصنوعی مہنگائی کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں:طاہر وٹو

مصنوعی-مہنگائی-کرنیوالے-کسی-رعایت-کے-مستحق-نہیں:طاہر-وٹو

ضلع بھر کی منڈیوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،حسن رضا جھنگ : ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن رضا خان کا شہر کی مرکزی سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔ انہوں نے سبزیوں و فروٹس کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا اشیا کی قلت اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔منڈی میں سبزیوں و فروٹس کی قیمتوں کو روزانہ کی بنیادوں پر چیک کیا جا رہا ہے ۔ناجائز منافع خوری کرنے کی کسی کو ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا منڈیوں میں لائی جانے والی اشیا کی نیلامی و نگرانی کا موثر نظام وضع کیا گیا ہے ۔منڈیوں میں قیمتوں کو کنٹرول کر کے عوام تک سبزیوں و فروٹس کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ ڈی پی او نے کہا ضلع بھر کی منڈیوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی کیلئے اعلیٰ نظم و نسق برقرار کھا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے اپنی نگرانی میں مختلف سٹالز پر بولی بھی کروائی اور موقع پر احکامات جاری کئے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں