پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا کہ تنظیمیں کسی بھی پارٹی کی بنیاد ہوتی ہیں ملتان : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا کہ تنظیمیں کسی بھی پارٹی کی بنیاد ہوتی ہیں اور اگر تنظیموں میں مخلص اور ایماندار لوگوں کو شامل کیا جائے تو پارٹی مضبوط اور فعال رہتی ہے ،مضبوط تنظیم پارٹی کا اثاثہ ہوتی ہے اس میں پرانے اور قابل اعتماد لوگوں کو بھی نئے آنے والوں کے ساتھ شا مل کرنا بے حد ضروری ہے ، یہ باتیں انہوں نے جنوبی پنجاب تحریک انصاف کے صدر نور بھا بھہ سے ملاقات کے موقع پر کہی جو ملتان میں پارٹی کی تنظیم نو کے سلسلے میں ضلعی آرگنائزیشن اور جنوبی پنجاب کے عہدے داروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب میں موجود تھے ۔