تازہ ترین

مطالبات تسلیم ،یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین نے ہڑتال ختم کردی

مطالبات-تسلیم-،یوٹیلیٹی-اسٹورز-ملازمین-نے-ہڑتال-ختم-کردی

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ اور ملازمین کی یونین کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ا ور یونین نےہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ، تمام ملازمین کیلئے سالانہ انکریمنٹ ، تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا اعلان، آج اسٹورز کھلیں گے ، انتظامیہ نے یونین کے مطالبات مان لئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں آج سے یوٹیلیٹی اسٹورز کھل جائینگے ، گزشتہ روز ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز شٹرڈائون ہڑتال کے باعث بند رہے جس کے باعث رمضان ریلیف پیکیج سے عوام مستفید نہیں ہو سکے اور اسٹورزکے باہر عوام کا سٹور کھلنے کا انتظار کرتے رہے ، یوٹیلیٹی اسٹورز کی سی بی اے یونین نے اپنے مطالبات کی منظور ی تک یوٹیلیٹی سٹورز بند رکھنےکا اعلان کیا تھاجس کے بعد انتظامیہ اور سی بی اے کے عہدیدارن کے مابین مذاکرات ہوئے،یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اجلاس میں ملازمین کی بہتری کیلئے اہم فیصلے کئے ، ڈیلی ویجر ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 15000سے بڑھا کر 17500کر دی گئی ہے ، تمام ملازمین کیلئے سالانہ انکریمنٹ (دسمبر2019)کی منظوری دیدی گئی ، بجٹ 2019 کے مطابق تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے اوررمضان ریلیف پیکج کیلئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بطور اعزازیہ کی بھی منظوری دی گئی ، شہید ہونیوالے ورکر کیلئے شہداء پیکیج کی بھی منظوری دی گئی جس کی وجہ سے شہید ورکر کے گھر والوں کو تنخواہ و دیگر مراعات دی جائیں گی، یوٹیلیٹی اسٹورز سی بی اے کے چیئرمین سید عارف شاہ نے کہا کہ حکومت کو 10روز میں مطالبات کی منظوری کی مہلت دیتے ہیں ، وفاقی وزیر صنعت وپیداوار حماد اظہر نے کہا یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کیساتھ معاملات مفاہمت سے حل کر لئے ہیں مشکل وقت میں یوٹیلیٹی اسٹورز نے اہم کام کیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں