تازہ ترین

مظفرگڑھ:ڈپٹی کمشنرکا سبزی منڈی کا دورہ،انتظامات کا معائنہ

مظفرگڑھ:ڈپٹی-کمشنرکا-سبزی-منڈی-کا-دورہ،انتظامات-کا-معائنہ

کسان پلیٹ فارم کا جائزہ ،نیلامی کی نگرانی کی،تجاوزات کرنے پر2افراد کی سرزنش آٹے کا کوئی بحران نہیں ،زائد وصولی پر سخت کارروائی کی جائے گی :انجینئرامجد شعیب مظفرگڑھ،رنگ پور: ڈپٹی کمشنر انجینئرامجد شعیب ترین نے گزشتہ روز سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی خریدوفروخت کے عوامل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کسان پلیٹ فارم کو بھی تفصیلی چیک کرتے ہوئے محکمہ زراعت کو بہتری کے لئے احکامات جاری کئے ۔اسی طرح ڈپٹی کمشنر نے منڈی میں تجاوزات کے خاتمے کی خلاف ورزی کرنے والے دو افراد پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے حوالہ پولیس کردیا جس پر منڈی میں موجود لوگوں کے اسرار اور آئندہ خلاف ورزی نہ کرنے کے عہد پر دونوں افراد کو چھوڑ دیا۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین نے خریداروں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور نیلامی کی نگرانی کی جبکہ ڈی پی او سید ندیم عباس نے منڈی میں سکیورٹی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مختلف قسم کی ہدایات جاری کیں ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین نے چکیوں پر آٹے کی مہنگے داموں فروخت کی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران کو فوری کارروائی اور حکمت عملی تیار کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا شعیب نے قانونگو کو تمام سیل پوائنٹس کی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں جس پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے اس بارے ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ،زائد وصولی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں