تازہ ترین

معاون خصوصی کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سوالوں کا جواب دینے سے انکار

معاون-خصوصی-کا-جسٹس-قاضی-فائز-عیسیٰ-کے-سوالوں-کا-جواب-دینے-سے-انکار

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے ریفرنس میں اٹھائے گئے سوالوں کے جواب دینے سے انکار کر دیا انہوں نے موقف اپنایا کہ فائز عیسیٰ اس ریفرنس میں خود ملزم ہیں وہ ان سے سوال نہیں کر سکتے۔ یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ و اثاثہ جات کیس: شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل ہو گی عدالت عظمیٰ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر شہزاد اکبر عدالت پہنچے تو انہوں نے کہا کہ کٹہرے میں کھڑا ملزم کسی سے سوال کیسے کر سکتا ہے اس نے خود اپنے اوپر لگے الزام کو کلیئر کرنا ہوتا ہے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ اگر ان الزامات سے عدالت نے پوچھا تو وہ جواب دیں گے۔ یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریفرنس میں شہزاداکبر کی بطور چیئرمین اثاثہ جات ریکوری تعیناتی پر15 سوالات اٹھائے تھے اور ان کے جوابات مانگے تھے۔ جس میں شہزاد اکبر کی تعیناتی کے طریقہ کار، ان کے اپنے اثاثہ جات، قومیت اور اہل خانہ سے متعلق سوال شامل تھے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں