تازہ ترین

معذور افراد صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں :ڈپٹی کمشنر خانیوال

معذور-افراد-صلاحیتوں-میں-کسی-سے-کم-نہیں-:ڈپٹی-کمشنر-خانیوال

3فیصد کوٹہ پر معذور افراد کو ملازمت نہ دینے والے نجی اداروں کیخلاف کارروائی کی جائے خانیوال : بزدار حکومت کے معذور افراد کو معاشرہ کا کارآمد شہری بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں ضلع خانیوال میں معذور افراد کو 3 فیصد کوٹہ پر ملازمتوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں معذور افراد کو سرکاری اور نجی اداروں میں کوٹہ پر ملازمتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ 3 فیصد کوٹہ پر عمل نہ کرنے والے نجی اداروں کیخلاف کارروائی کی جائے اور جن سرکاری اداروں میں کوٹہ پر اسامیاں خالی ہیں انہیں پر کیا جائے ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری آر ٹی اے کو احکامات دیئے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے معذور افراد کو سفری کارڈز کا فوری اجراء کرایا جائے انہوں نے کہا کہ ملازمت کے دوران مقررہ اجرت نہ دینے والوں کیخلاف سخت سیکشن لیا جائیگا-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر مزید کہا کہ معذور افراد صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں توجہ دے کر انہیں معاشرہ کا مفید فرد بنایا جا سکتا ہے ۔ علاوہ ازیں انسداد ڈینگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ محکمہ صحت و دیگر لائینز ڈیپارٹمنٹس ڈینگی مچھر کے جڑ سے خاتمہ کے لیے کوششیں جاری رکھیں اور سرویلینس ٹیمیں نئی ہدایات تک اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں