پارکوں کے گرد تجا وزات برداشت نہیں کی جائینگی ،چیئر مین پی ایچ اے ملتان: چیئر مین پی ایچ اے اعجا ز حسین جنجو عہ نے کہا ہے کہ مدنی پا رک میں معذور افراد کے لئے بنائے گئے مختص حصے کی ملکیت ادارے نے حا صل کر لی ہے ، مدنی پارک میں گھا س کی کٹا ئی اور صفائی کا آ غا ز کر دیا ہے ۔ قلعہ کہنہ قا سم باغ، شاہ شمس پارک اور کے بلاک پارک میں بھی جلد کا م کا آ غا ز کر دیا جا ئے گا۔ پارکوں کے گرد تجا وزات برداشت نہیں کی جائینگی ، معذور افراد کے نما ئند وں کے ہمراہ پا رکوں کے دورہ کے مو قع پر اعجاز حسین جنجو عہ نے کہا کہ معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں، پا رکو ں میں ان کو سہو لیات کی فراہمی حکو مت وقت کی ذمہ داری ہے جس کے لئے تما م وسائل بروئے کا ر لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدنی پارک میں کا م کا آغاز کر دیا ہے ، پارک میں جھو لو ں کی مرمت،پا نی اور واش رومز کی تعمیر کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ۔