تازہ ترین

معروف یوٹیوبر نادر علی پر ٹیکس جمع نہ کروانے کا الزام

معروف-یوٹیوبر-نادر-علی-پر-ٹیکس-جمع-نہ-کروانے-کا-الزام

اسلام آباد: نادر علی کا شمار پاکستان کے کامیاب سوشل میڈیا اسٹار کے طور پر کیا جاتا ہے جو اپنی مزاحیہ ویڈیوز سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں تاہم اب ٹیکس حکام نے انہیں ٹیکس کا نوٹس بھیجتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ نادر علی کے ذمہ ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کا ٹیکس واجب الادا ہے۔ نادر علی یوٹیوب پر ’پی فار پکاؤ‘ نامی چینل پر مزاحیہ ویڈیوز ریلیز کرتے ہیں جبکہ ان کے چینل کو اب تک 30 لاکھ سے زائد افراد سبسکرائب کرچکے ہیں۔ نادر علی کی ویڈیوز کو ریلیز کے بعد چند ہی منٹوں میں لاکھوں کی تعداد میں ویوز اور لائکس مل جاتے ہیں جبکہ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو ان کے چینل کو اب تک 82 کروڑ ویوز مل چکے ہیں، جس کے باعث نادر علی کے یوٹیوب چینل کا شمار پاکستان کے سب سے بڑے یوٹیوب چینلز میں کیا جاتا ہے۔ ایک رہائشی ہونے کی حیثیت سے، نادر علی نے 13 اکتوبر 2017 میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ ہوئے اور 2016 سے 2019 تک کے ٹیکس ریٹرن فائل کیے، پہلے دو برسوں (2016 اور 2017) میں انہوں نے اپنی آمدنی کچھ بھی ظاہر نہیں کی جبکہ اگلے دو برسوں (2018 اور 2019) میں ان کی آمدنی بالترتیب 8 لاکھ 9 ہزار 762 اور ایک کروڑ 44 لاکھ 40 ہزار روپے ظاہر کی گئی۔ ایف بی آر کی تفتیش سے پتہ چلا کہ نادر علی کے ٹیکس ریٹرن میں ان کی آمدنی کا پورا ریکارڈ موجود نہیں، جس کے باعث انہیں اس بات پر یقین ہوگیا کہ نادر علی نے اپنی آمدنی کو چھپا رکھا ہے۔ مزید تفصیلات میں یہ بات سامنے آئی کہ 2017 میں نادر علی کی مجموعی آمدنی 21 لاکھ 86 ہزار روپے، 2018 میں 2 کروڑ 83 لاکھ 35 ہزار اور 2019 میں 4 کروڑ 67 لاکھ 62 ہزار روپے تھی۔ خیال رہے کہ ایف بی آر نے ادائیگی کی تفصیلات کی تصدیق یوٹیوب کے ذریعے کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں