تازہ ترین

مفتی عبدالقوی کی مولانا فضل الرحمان کے بارے میں خطرناک پیشن گوئی تہلکہ خیز تفصیلات نے کھلبلی مچادی

مفتی-عبدالقوی-کی-مولانا-فضل-الرحمان-کے-بارے-میں-خطرناک-پیشن-گوئی-تہلکہ-خیز-تفصیلات-نے-کھلبلی-مچادی

اسلام آباد مفتی عبدالقوی کی دلچسپ پیشن گوئی، کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت بگڑ سکتی ہے، دل کا دورہ پڑ سکتا ہے، 26 اکتوبر کو مولانا کے جسم میں تبدیلیاں واقع ہونے پر طبیعت ناساز ہوجائیگی اور وہ بیرون ملک چلے جائیں گے . مفتی عبدالقوی نے پیشگوئی کی ہےکہ 27 اکتوبر کو مولانا فضل الرحمٰن پاکستان میں نہیں ہوں گے بلکہ طبی بنیادوں پر بیرون ملک چلے جائیں گے . مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ناموس رسالت کے نام پر چندہ مانگنے سے بخار آتا اور دل کا دورہ بھی پڑتا ہے جس کی وجہ سے 26 اکتوبر کو مولانا کے جسم میں تبدیلیاں واقع ہونے پر طبیعت ناساز ہوجائیگی اور وہ وطن بدر ہوجائیں گے. مفتی عبدالقوی نے مولانا فضل الرحمان کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے. مفتی عبدالقوی کہتے ہیں کہ زرد عمامہ پہن کر مولانا فضل الرحمٰن تحفظ ناموس رسالت کے نام پر بھیک مانگ رہے ہیں، ہم امت مسلمہ کی اصل نمائندگی کررہے ہیں جب کہ وہ غریب عوام سےچندہ مانگ کر نہ صرف شرمندگی کا باعث بن رہے بلکہ زرد رومال کی طرح ان کا چہرہ بھی زرد ہورہا ہے، زرد رومال والےنظریاتی بنیں نفریاتی نہیں، مولانا فضل الرحمٰن عوام میں نحوست پھیلا رہے ہیں. واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کیخلاف اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے. مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر کو مارچ کا آغاز کریں گے اور 31 مارچ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہوں گے. مولانا فضل الرحمان نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ حکومت کے خاتمے تک دھرنا ختم نہیں کریں گے...

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں