تازہ ترین

ملتان سلطانز کی شاندار فتح، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹ سے شکست

ملتان-سلطانز-کی-شاندار-فتح،-کوئٹہ-گلیڈی-ایٹرز-کو-6-وکٹ-سے-شکست

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 11 میں ملتان سلطانز نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔

 لاہور میں کھیلےگئے میچ میں ملتان سلطانز  نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 167 رن کا ہدف دیا۔

کوئٹہ کی جانب سےکپتان سعود شکیل نے 56  اور  بیون جیکبز نے 49  رن کی اننگز کھیلیں۔

ملتان کی جانب سے محمد نواز نے تین اور عرفات منہاس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ملتان سلطانز نے 167 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ملتان  کی جانب سے اسٹیو اسمتھ نے 53 رنز کی اننگز کھیلی،شان مسعود نے 46 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان نے 32 رنز اسکورکیے۔

کوئٹہ کی جانب سے حسن نواز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں