تازہ ترین

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی و گیس کا بحران سنگین , لوڈشیڈنگ جاری

ملتان-سمیت-جنوبی-پنجاب-میں-بجلی-و-گیس-کا-بحران-سنگین-,-لوڈشیڈنگ-جاری

ملتان :ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی و سوئی گیس کا بحران سنگین ہوگیا، رمضان المبارک کے دوران بھی عوام کو گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مختلف علاقوں میں رات کے وقت گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ سحر و افطار اور تراویح اوقات کے علاوہ بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے ماہ رمضان میں لوگ سحری و افطاری کے موقع پر مشکلات کا شکار ہیں اور لکڑیاں جلا کر سحری و افطاری کرنے پر مجبور ہیں۔ شہر کے بیشتر حصوں میں 8سے 12 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے ۔ محکمہ سوئی گیس کی ہیلپ لائن پر شکایات کے باوجود روزہ دار شہریوں کی شنوائی نہیں کی جا رہی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب لاک ڈاؤن کے دوران تمام کاروباری مراکز، بازار اور صنعتیں بند ہیں تو پھر گیس کی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالا تر ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں