تازہ ترین

ملتان ڈویلپمنٹ فورم کا قیام ، عابدہ بخاری چیئرپرسن ،الطاف حسین صدر

ملتان-ڈویلپمنٹ-فورم-کا-قیام-،-عابدہ-بخاری-چیئرپرسن-،الطاف-حسین-صدر

شیخ صلاح الدین سینئر نائب صدر، عرفان الاسلام جنرل سیکرٹری ،عمران سیکرٹری اطلاعات نامزد ملتان: زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی سرگرم شخصیات نے عوام کے مسائل کے حل اورملتان کی ترقی کے لئے ایک نمائندہ اجلاس میں ملتان ڈویلپمنٹ فورم قائم کرنے کا اعلان کیا جس کی چیئرپرسن معروف سیاسی وسماجی رہنما عابدہ بخاری ،ممتاز ماہر تعلیم رانا الطاف حسین صدر ، سینئر اخبار فروش رہنما شیخ صلاح الدین سینئر نائب صدر، عرفان الاسلام جنرل سیکرٹری اور معروف سماجی رہنما ملک عمران یوسف کو سیکرٹری اطلاعات نامزد کیاگیا ہے ، ملتان ڈویلپمنٹ فورم کی ایک سپریم کونسل بھی تشکیل دی گئی ہے جس میں ابتدائی طور پر معروف تاجر رہنما سید مطلوب حسین بخاری معروف سماجی رہنما ملک محمد یوسف اورمعروف سیاسی ر ہنما و ادبی شخصیت میر احمد کامران مگسی شامل ہیں ۔واضح رہے کہ ملتان ڈویلپمنٹ فورم کا پہلا اجلاس معروف سیاسی وسماجی رہنما عابدہ بخاری کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں طے پایاکہ تنظیمی عہدیداروں اور سپریم کونسل میں مزیدارکان کو بھی شامل کیا جائیگا۔اجلاس میں طے پایا کہ ملتان ڈویلپمنٹ فورم کا ایک منشور بنایا جائیگا جس پر عمل درآمد کے لئے سیاسی وانتظامی افسران سے ملاقاتیں کی جائیگی۔اجلاس میں حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیاگیا کہ شہروں کی طرح دیہاتوں میں بھی ماہر ڈاکٹرز کی ٹیمیں بھیجی جائیں جو لوگوں کو کرونا کے نقصانات سے آگاہ کریں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں