تازہ ترین

ملتان ڈویژن میں 171آٹا سیل ٹرک پوائنٹ قائم

ملتان-ڈویژن-میں-171آٹا-سیل-ٹرک-پوائنٹ-قائم

ڈویژن میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ، عوام منفی پروپیگنڈا پر کان نہ دھریں ،کمشنر ملتان : کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں 171آٹا سیل ٹرک پوائنٹ قائم کر دیئے گئے ہیں جن پر عوام کو سرکاری نرخوں پر آٹا دستیاب ہوگا۔ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ڈویژن میں 10کلو آٹے کے 62997تھیلے فراہم کئے گئے جن میں 62021 تھیلے فروخت ہوئے ۔ آج ڈویژن بھر کے آٹا سیل پوائنٹس پر10 کلو کے 79800 تھیلے فراہم کئے گئے ہیں۔ اس بارے بات کرتے کمشنر شان الحق نے بتایا کہ ڈویژن بھر میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ سیل پوائنٹس پر عوام کے رش کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس،سول ڈیفنس کی ڈیوٹیاں لگائی جا چکی ہیں۔ عوام اشیا ضروریہ کی کمی بارے کسی منفی پروپیگنڈا پر کان نہ دھریں اور اشیا خوردونوش کی خریداری کے وقت کور ونا وبا کنٹرول کے ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں