تازہ ترین

ملتان: لاک ڈائون میں نرمی ،110 پولیس ناکے ختم

ملتان:-لاک-ڈائون-میں-نرمی-،110-پولیس-ناکے-ختم

ملتان : لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں ایک سودس پولیس ناکے ختم کر دیئے گئے ۔، ناکوں میں کمی ماہ رمضان کی سکیورٹی کو مدنظررکھ کر کی گئی، ناکوں سے نفری کو ہٹا کر رمضان ڈیوٹیوں پر تعینات کیا جائے گا۔علاوہ ازیں حکومت کی جانب سے 15 اپریل کو جاری ہونے والے لاک ڈاؤن میں نرمی کے نوٹیفکیشن میں ابہام ہونے پرملتان پولیس نے دفعہ144 کے تحت کارروائیاں بھی روک دیں۔ جزوی لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی، سماجی فاصلے میں احتیاط کو بھی نظر انداز کیا جانے لگا، ناکوں میں کمی کے بعد شہری خریدوفروخت کیلئے خریداری مراکز پہنچ گئے ، مارکیٹوں میں گہما گہمی ہے اور کئی دکانیں بھی کھل گئیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں