تازہ ترین

ملتان: نائی والا میں کنڈے گودام سے5ہزار من گندم برآمد

ملتان:-نائی-والا-میں-کنڈے-گودام-سے5ہزار-من-گندم-برآمد

ملتان: گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر فوڈ سکیورٹی کی پالیسی چیلنج کرنیوالوں کے خلاف گھیراتنگ کردیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرجلالپور پیروالا غلام سرور نے مافیا کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے موضع کبیرواہ بستی نائی والا میں کنڈے گودام پر چھاپہ مارا اور گودام سے 5 ہزار من گندم کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیاہے ۔سرکاری باردانے کی آڑ میں گندم تحصیل سے باہر سمگل کرنیکی تیاری کی جارہی تھی ،چھاپہ مار ٹیم کو دیکھ کر گودام مالک موقع سے فرار ہو گیا جب کہ تحویل میں لی گئی گندم سنٹر جُگو والا منتقل کر دی گئی ہے ۔اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نیاز شاہ بھی اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تھے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں