تازہ ترین

ملکہ ترنم نور جہاں مرحوم کے نواسے نے جائیداد سے حصہ نہ ملنے پرعدالت سے رجوع کرلیا

ملکہ-ترنم-نور-جہاں-مرحوم-کے-نواسے-نے-جائیداد-سے-حصہ-نہ-ملنے-پرعدالت-سے-رجوع-کرلیا

لاہور ماضی کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں مرحوم کی جائیداد سے حصہ نہ ملنے پرنواسے احمد بٹ نے سول عدالت میں کیس دائر کر دیا، عدالت نے ملکہ ترنم نور جہاں کے بیٹے اصغر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 اگست کو جواب طلب کرلیا۔ لاہور کی سول عدالت کے جج نوید انجم نے کیس کی سماعت کی، نور جہاں کی بیٹی ظل ہما کے بیٹے احمد بٹ نے اپنی نانی ملکہ ترنم نورجہاں کی وراثت سے حصہ کے لئے عدالت سے رجوع کیا ہے، احمد بٹ نے موقف اختیار کیا ہے ماموں اصغر شاہ نور سٹوڈیو کی جائیداد سے حصہ نہیں دے رہے،لہٰذا عدالت شاہ نور سٹوڈیو والی وراثتی جائیداد سے قانونی حصہ دینے کا حکم جاری کرے ، عدالت نے نورجہاں کے بیٹے اصغر علی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں