تازہ ترین

ملکی ترقی میں خواتین کاکردار فراموش نہیں کیا جاسکتا، گورنر

ملکی-ترقی-میں-خواتین-کاکردار-فراموش-نہیں-کیا-جاسکتا،-گورنر

خواتین کو ہر شعبے میں بھرپور مواقع فراہم کرنے کے منشور پر گامزن ہیں، عمران اسماعیلگورنر ہاؤس میں کینیڈین ہائی کمشنر ،قطر کے سفیر اور وفاقی وزیر فواد چودھری کی بھی ملاقاتیں کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک ترقی وخوشحالی میں خواتین کاکردار فراموش نہیں کیا جاسکتا،پاکستانی خواتین باہمت اور صلاحیتوں سے مالا مال ہیں اور مردوں سے کسی طور کم نہیں، وفاقی حکومت خواتین کو ہر شعبے میں بھرپور مواقع فراہم کرنے کے منشور پر گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں دسویں عالمی خواتین لیڈرز سمٹ سے خطاب میں کیا ۔تقریب میں ورلڈ بینک کے گروپ کنٹری ہیڈ الینگو پیچاماتھو اور دیگر بھی موجود تھے ۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ مواقع کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، خواتین کام کی جگہ پر ہراساں کئے جانے کی محتسب اورسٹیزن پورٹل پر شکایات درج کراسکتی ہیں۔علاوہ ازیں گورنرہاؤس میں ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ ونگ کے تحت جاری سول سروس تربیتی پروگرام کے شرکاسے خطاب میں گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ افسران کی تربیت سے حکومتی اقدامات کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے میں مدد ملتی ہے ،معاشرتی، سماجی اور اقتصادی رفتار کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق تیز کرنے کیلئے سول سروس افسران کی تربیت نا گزیر ہے ۔ دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے گورنر ہاؤ س میں ملاقات کی۔ اس موقع پر کینیڈا کے اعزازی ڈپٹی ہائی کمشنر بہرام ڈی آواری بھی موجود تھے ۔ گورنر سندھ سے قطر کے سفیر سقر بن مبارک المنصوری نے بھی ملاقات کی، اس موقع پر قونصل جنرل مشعال محمد اے اے الانصاری بھی موجود تھے ۔ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاک قطر تعاون میں اضافے ،صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کی موجودگی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بھی ملاقات کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں