تازہ ترین

ملک بدترین معاشی بحرانوں کی زد میں ہے :انجینئر عظیم رندھاوا

ملک-بدترین-معاشی-بحرانوں-کی-زد-میں-ہے-:انجینئر-عظیم-رندھاوا

جماعت اسلامی کے ضلعی امیر انجینئر عظیم رندھاوا نے کہا ہے ملک بدترین معاشی بحرانوں کی زد میں ہے فیصل آباد: جماعت اسلامی کے ضلعی امیر انجینئر عظیم رندھاوا نے کہا ہے ملک بدترین معاشی بحرانوں کی زد میں ہے لیکن معیشت کی درستگی کے حکومتی وعدے ریت کی دیوار ثابت ہورہے ہیں،پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو مدینہ کی طرز پر ایک اسلامی وفلاحی ریاست بنانے ، ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگاردینے اور پچاس لاکھ گھر تعمیر کرکے بے گھر افراد کو دینے کے وعدے کیے تھے مگر اب تک مدینہ کی اسلامی وفلاحی ریاست کی طرف حکومت نے ایک قدم بھی نہیں اٹھایا ۔ اگر حکومت سودی معیشت کی بجائے اسلام کا پاکیزہ معاشی نظام رائج کردے تو تمام معاشی مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں