تازہ ترین

ملک بھرمیں تعلیمی ادارےکھولنےکی درخواست مسترد،اسلام آبادہائیکورٹ

ملک-بھرمیں-تعلیمی-ادارےکھولنےکی-درخواست-مسترد،اسلام-آبادہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ پیر کوشہری کی جانب سے تعلیمی ادارےکھلوانے کی درخواست پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالت مداخلت نہیں کرے گی،ایگزیکٹو کا کام ہے وہی اس کو دیکھے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ کرونا وائرس تو پوری قوم اور حکومت کے لیے چیلنج ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ اسکول کیوں کھلوانا چاہتے ہیں؟ یہ ایگزیکٹو کا کام ہےعدالتوں کا نہیں۔ چیف جسٹس نےمزید ریمارکس دئیے کہ وبا کے ساتھ کیسے ڈیل کرنا ہے حکومت کا کام ہے، ہم نے توعدالتیں بھی حکومتی پالیسی کو مدنظررکھ کر کھولی ہیں۔ درخواست گزار کےوکیل نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز کے ساتھ منسلک سارے لوگوں کی نوکریاں ختم ہورہی ہیں،حکومتی پالیسی سے لوگوں کے بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں۔ اس پرچیف جسٹس نے وکیل کو ریمارکس دئیے کہ اس وقت سب سے بڑا بنیادی حقوق زندگی بچانا ہے،کیا باقی ممالک میں اسکول کھولے گئے؟ ترقی یافتہ ممالک میں بھی اسکول نہیں کھلے۔ چیف جسٹس نےیہ بھی کہا کہ پرائیویٹ اسکولز حکومتی اتھارٹی پیرا کو بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ چیف جسٹس کو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ حکومت نے پرائیویٹ ٹیچرز کے لیے کچھ نہیں کیا،عدالت ان سے جواب مانگے۔ عدالت نے درخواست مسترد کردی تو وکیل نے درخواست واپس لے لی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں