تازہ ترین

ملک بھر میں آج سے پری مون سون سیزن کا آغاز ہو گا

ملک-بھر-میں-آج-سے-پری-مون-سون-سیزن-کا-آغاز-ہو-گا

اسلام آباد: ملک بھر میں آج سے پری مون سون سیزن کا آغاز ہو گا۔ چیف میٹرولوجسٹ محمد حینف نے بتایا ہے کہ رواں سال مون سون سیزن کے دوران زیادہ بارشوں کا امکان ہے جو خطرناک نوعیت کی نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال مجموعی طور پر 10 فیصد سے زائد بارشوں کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور سندھ میں 20 فیصد زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کر گئی، 2729 افراد جاں بحق ان کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں زیادہ بارشوں سے دریاوَں میں سیلاب جبکہ بڑے شہروں اور پہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلوں کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں پیر کو موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں