لاہور: ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 ہزار 940 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 253 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 785 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 5046، سندھ میں 3945، خیبر پختونخوا میں 1708، بلوچستان میں 656، گلگت بلتستان میں 307، اسلام آباد میں 223 جبکہ آزاد کشمیر میں 55 کیسز رپورٹ ہوئے۔