پاکستان بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 874 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار 759 ہوگئی۔ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ 19 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 346 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 11 ہزار 361 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 153 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 ہزار 52 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 6 ہزار 61 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 103 ہو گئی ہیں۔سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 5 ہزار 695 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 100 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 313 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 122 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 978 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 14 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 333 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 313 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 4 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 66 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں اس وائرس سے اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 8 ہزار 249 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک 1 لاکھ 74 ہزار 160 کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ 84 فیصد افراد میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا، جبکہ متاثرہ 16 فیصد افراد بیرونِ ممالک سے آئے۔