لاہور: پاکستان محکمہ موسمیات نے آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ، بلوچستان ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بنیادی طور پر آج موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم شام اوررات کے اوقات میں کشمیر، پوٹھوہار ریجن، لاہور، سرگودھا، گوجرنوالہ ، اسلام آباد، وادی پشاور،مردان اور کوہاٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران جنوبی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان اوربالائی سندھساحلی علاقوں تھر پارکر،ٹھٹھہ،بدین، کراچیمیں بھی کہیں کہیں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت کچھ یوں ہے اسلام آباد اور مظفرآباد 22 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اورکراچی 30، پشاور 25، کوئٹہ 19، گلگت 16 اور مری 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ مقبوضہ کشمیرکے بارے میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، ، پلوامہ، اننت ناگ،شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ آج صبح سری نگر میں درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ، جموں 28، پلوامہ اور شوپیاں 16، اننت ناگ 18اور بارہ مولہ میں 17 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔