تازہ ترین

ملک کے نوجوان عمران خان کے دست بازو ہیں:میاں فرخ

ملک-کے-نوجوان-عمران-خان-کے-دست-بازو-ہیں:میاں-فرخ

کورونا کے تدارک کیلئے وزیراعظم کی کاوشوں کو سنہرے حروف سے لکھا جائے گا سماجی میل جول میں فاصلہ رکھ کر کورونا کو شکست دی جا سکتی ہے ،میڈیا سے گفتگو کورونا کے تدارک کیلئے وزیراعظم کی کاوشوں کو سنہرے حروف سے لکھا جائے گا سماجی میل جول میں فاصلہ رکھ کر کورونا کو شکست دی جا سکتی ہے ،میڈیا سے گفتگو فیصل آباد : وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی میل جول میں فاصلہ رکھ کر کورونا کو شکست دی جا سکتی ہے ۔عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے حکومت کا بھر پور ساتھ دیں۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں غریبوں کو راشن کی فراہمی کیلئے روڈ میپ تیار کر لیا گیا ہے حکومت غریب طبقے کو راشن کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کر رہی ہے ۔تمام سیاسی جماعتیں اور مخیر حضرات قومی و مذہبی جذبے سے ضرورت مندوں کا ساتھ دیں۔حکومت نے کم آمدنی والے مستحق گھروں میں راشن کی تقسیم کیلئے ریلیف کمیٹیاں قائم کر دی ہیں جس کا مقصد باعزت طور پر ضرورت مندوں میں گھر گھر راشن کی مساوی تقسیم کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے کہا حکومت کے پاس کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں جو نوجوان رجسٹرڈ ہونگے وہ مختلف اداروں کی ڈیمانڈ پر غریبوں کی مدد کیلئے مہیا کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کورونا کیخلاف ٹائیگرفورس کا قیام انقلابی قدم ہے ملک کے نوجوان عمران خان کے دست بازو ہیں ہر مشکل گھڑی میں وزیراعظم قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ملک کے مخیر افراد وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کرائیں یہ پیسہ عوام پر ہی خرچ ہو گا، کورونا کے تدارک کیلئے وزیراعظم کی کاوشوں کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائیگا۔ فیصل آباد (نیوزرپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی میل جول میں فاصلہ رکھ کر کورونا کو شکست دی جا سکتی ہے ۔عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے حکومت کا بھر پور ساتھ دیں۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں غریبوں کو راشن کی فراہمی کیلئے روڈ میپ تیار کر لیا گیا ہے حکومت غریب طبقے کو راشن کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کر رہی ہے ۔تمام سیاسی جماعتیں اور مخیر حضرات قومی و مذہبی جذبے سے ضرورت مندوں کا ساتھ دیں۔حکومت نے کم آمدنی والے مستحق گھروں میں راشن کی تقسیم کیلئے ریلیف کمیٹیاں قائم کر دی ہیں جس کا مقصد باعزت طور پر ضرورت مندوں میں گھر گھر راشن کی مساوی تقسیم کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے کہا حکومت کے پاس کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں جو نوجوان رجسٹرڈ ہونگے وہ مختلف اداروں کی ڈیمانڈ پر غریبوں کی مدد کیلئے مہیا کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کورونا کیخلاف ٹائیگرفورس کا قیام انقلابی قدم ہے ملک کے نوجوان عمران خان کے دست بازو ہیں ہر مشکل گھڑی میں وزیراعظم قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ملک کے مخیر افراد وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کرائیں یہ پیسہ عوام پر ہی خرچ ہو گا، کورونا کے تدارک کیلئے وزیراعظم کی کاوشوں کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائیگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں