تازہ ترین

ملیر کینٹ کے قریب آتشزدگی سے متعدد جھگیاں جل گئیں

ملیر-کینٹ-کے-قریب-آتشزدگی-سے-متعدد-جھگیاں-جل-گئیں

ملیر کینٹ کے قریب پراسرار آتشزدگی کے باعث متعدد جھگیاں سامان سمیت جل گئیں، کراچی : ملیر کینٹ کے قریب پراسرار آتشزدگی کے باعث متعدد جھگیاں سامان سمیت جل گئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ کے قریب گلشن جامی کے قریب پراسرار طور پر جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بستی کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا تاہم آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کا عملہ دو گاڑیوں سمیت موقع پر پہنچ گیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔ ترجمان فا ئر بریگیڈ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں