تازہ ترین

ممتاز محقق و ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی انتقال کر گئے

ممتاز-محقق-و-ماہر-تعلیم-پروفیسر-ڈاکٹر-مظہر-محمود-شیرانی-انتقال-کر-گئے

ملک کے ممتاز محقق، خاکہ نگار، ماہر تعلیم اور  فارسی کے پروفیسر  ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی 85  سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔ پروفیسر ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی 9 اکتوبر 1935 کو شیرانی آباد  ضلع ناگور  ریاست جودھ پور میں پیدا ہوئے  وہ اردو کے معروف محقق پروفیسر حافظ محمود خان شیرانی کے پوتے اور نامور رومانوی شاعر اختر شیرانی کے صاحبزادے تھے۔  پروفیسر ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی لاہور سے ایم اے تاریخ اور ایم اے فارسی کی ڈگریاں حاصل کر کے  شعبہ تعلیم سے منسلک ہوئے اور انہوں نے فارسی کے استاد کے طور  پر شہرت پائی۔  ڈاکٹر مظہر محمود نےحافظ محمود خان شیرانی کی علمی و ادبی خدمات پر مقالہ لکھا اور اردو میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔  انہوں نے رٹائرمنٹ کے بعد خاکہ نگاری کی طرف بھی توجہ دی اور 4 مجموعے بعنوان 'کہاں گئے وہ لوگ'، 'کہاں سے لاؤں انہیں'، 'جانے کہاں بکھر گئے' اور  'بے نشانوں کا نشاں' کے نام سے لکھے۔ علاوہ ازیں ان کے تحقیقی مقالات کی تعداد 50 سے زائد ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں