تازہ ترین

منسوخ کئے جانے والے پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات مسمار

منسوخ-کئے-جانے-والے-پلاٹ-پر-غیر-قانونی-تعمیرات-مسمار

اسلام آباد:سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن منگل کے روز بھی جاری رہا۔ آپریشن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انڈسٹریل ٹرائی اینگل کہوٹہ میں سی ڈی اے کی طرف سے کینسل کئے جانے والے پلاٹ پر قائم کی گئی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔ آپریشن میں غیر قانونی طور پر تعمیر کئے گئے 15 کمرے،3 چھپر، 2کچن واش رومز اور باؤنڈری وال کو ہیوی مشینری کے ساتھ گرا دیا گیا۔ آپریشن میں ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے علاوہ سی ڈی اے کے متعلقہ شعبوں نے معاونت کی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سیکٹر G-8،F-8 اورG-9 میں غیر قا نونی طور پر لگائے گئے جھگی ٹینٹ بھی ختم کر دیئے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ایک ٹیم نے اسلام آباد کے سیکٹر G-10/4کی تھرڈ روڈ پر واقع امام بارگاہ کے قریب غیر قانونی طور پر بنائے گئے ٹال کے 3 شیڈ اور ٹینٹ نما کمرے مسمار کر دئیے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں